پاکستان نےای کامرس پلیٹ فارمز کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیے۔
.
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ایک ورچوئل ویبینار کے دوران پاکستان سمیت رکن ممالک نے سرحد پار ای کامرس پلیٹ فارم کے قیام پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کو ایس سی او کے رکن ممالک کی نو تجارتی تنظیموں کے لیے 2021 چین-ایس سی او فورم آن دی ڈیجیٹل اکانومی کے عنوان سے چونگ کنگ میں منعقد کیا گیا۔ ایم او یو کے مطابق بین الاقوامی تجارت ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تبادلے اور تجربات کے اشتراک کے لیے ای کامرس پلیٹ فارم بنانے کے لیے آن لائن اور آف لائن کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






