پاک چین تجارت کو آسان بنانے کے لیے وی آر پاکستان نیشنل پویلین کا قیام۔
.
یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو (ای اے سی ٹی ایکسپو 2021) کے دوران ایک “وی آر پاکستان نیشنل پویلین” لانچ کیا گیا جس میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ یو این آئی انٹرنیشنل بزنس کنسلٹنسی کمپنی لمیٹڈ نے وی آر پویلین کو مستقل آن لائن پویلین قرار دیا ہے جس میں تین تھیم ایریاز شامل ہیں۔جن میں چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ، چین اور پاکستان کے درمیان تعاون اور پاکستانی خصوصیات شامل ہیں۔تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل کونسلر بدر زمان نے کہا ہےکہ یہ پویلین متعدد ای کامرس پلیٹ فارمز سے منسلک ہے۔ کانفرنس کا موضوع “سلک روڈ تجارتی پلیٹ فارم کی تعمیر اور جیت پر مبنی معاشی تعاون کا فروغ”تھا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






