چین اور افغانستان بی آر آئی کے تحت شراکت دار ہیں، طالبان ترجمان۔
.
طالبان نے چین کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کا معاشی مستقبل بنیادی طور پر چین کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لیے بے شمار مواقع ہیں اگر وہ چین کے ساتھ تعاون کرے کیونکہ یہ سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیو سلک روڈ اور بی آر آئی جو چین کو افریقہ ، ایشیا اور یورپ سے مختلف بندرگاہوں ، ریلوے ، سڑکوں اور صنعتی پارکوں کے ذریعے جوڑیں گے جوچین کے رابطہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






