پاکستان اور چین زیادہ پیداوار والے چاول کی اقسام کی تیاری کے لیے کوشاں ہیں
.
صوبہ ہیبی کے شہر لوٹیان میں منعقدہ فورم آف انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ آف ہانگلیئن ٹائپ ہائبرڈ رائس کے دوران یہ اعلان کیا گیا ہےکہ پنجاب اور ووہان کی یونیورسٹیاں اے آئی ، بگ ڈیٹا ، 5 جی اور جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے اعلٰی پیداوار والے ہائبرڈ چاول کی اقسام کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ریموٹ سینسنگ یہ مشترکہ منصوبہ پاکستان کی چاول کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد دے گا۔ یہ جاری تحقیق کا حصہ رہا ہے جو 2019 میں شروع ہوئی تھی اور اب تک آزمائش کے لیے 80 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






