پاکستان چین تعلقات کی70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں تصویری نمائش کا انعقاد۔
.
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ اور ہوم اینڈ ابروڈ پریس کے تعاون سے ہوبی گوان انٹرنیشنل گیلری میں فوٹوگرافی اور آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں پاکستانی اور چینی فوٹوگرافروں کی نمایاں تخلیقات رکھی گئی تھیں۔ اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق بھی موجود تھے انہوں نے اس تقریب کے ثقافتی تنوع کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی فوائد کے حصول کے لیے دوستانہ تعلقات پر مبنی ہیں۔ اس تقریب میں سینئر عہدیداروں نے شرکت کی جن میں محترمہ لی پنگ ، چائینہ ویمن انٹرپرینیورز ایسوسی ایشن کی نائب صدر ، میڈیا کے نمائندے اور سفارت خانے کے آفسران شامل تھے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






