جے سی سی کا 10 واں اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔
.
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ 10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت تعمیر و ترقی کے سلسلے کوآگے بڑھانے کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گی جبکہ چار ترجیحی خصوصی اقتصادی زونزکی تیز رفتار ترقی کے لیے بھرپور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






