Home Latest News Urdu چینی سرمایہ کار پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں۔
Latest News Urdu - October 2, 2021

چینی سرمایہ کار پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں۔

.

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار سی پیک کے تحت پاکستان کے مختلف زرعی اور ڈیری شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کاروباری ادارے بھی پاکستان میں کالی مرچ کی کاشت ، بھینسوں کے دودھ کی صنعت کی ترقی ، فوڈ پروسیسنگ اور زرعی مشینری میں تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے میکانزم کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی خاص طور پر جیسا کہ سی پیک کے تحت ایک مشترکہ ورکنگ گروپ پہلے ہی بنایا جا چکا ہے۔ جبکہ تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین پاکستان انفارمیشن پلیٹ فارم بھی قائم کیا گیا ہے۔

Comments Off on چینی سرمایہ کار پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…