سی پیک پورے خطے میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا رہا ہے۔
.
گوادر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے کہا ہےکہ پاکستان نے سی پیک کے تحت توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے نمایاں فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے پورے جنوبی ایشیائی خطے کے لیے ضروری ہیں اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے چینی کوششوں کو سراہتے ہیں۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کی تکمیل سی پیک اور مقامی لوگوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…