پاکستانی سفیر معین الحق نے باہمی تجارت کو مضبوط بنانے میں چین آسیان ایکسپو کے کردار کو سراہا۔
.
چین آسیان ایکسپو کے سیکریٹری جنرل وانگ لی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے رواں سال کے شروع میں نیننگ میں منعقدہ 8 ویں چین آسیان ایکسپو میں پاکستان کی بطور خاص شراکت دار ملک کی شرکت کو سراہا۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ چین آسیان ایکسپو نے پاکستان ، چین اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیاہے۔ سیکرٹری جنرل وانگ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاک چین تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بعد پاک چین کاروباری تعلقات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گوادَر سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات تجارت کو فروغ دیں گی، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ گوادر فارمز سے چین کو گدھے کے گوشت کی تجارتی…