چین نے پاکستانی طلباءکے لیے سیٹلائٹ ریسیونگ اسٹیشن اور ریموٹ سینسنگ ایپلی کیشن تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا۔
.
بیجنگ میں چین پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر آن ارتھ سائنسز (سی پی جے آر سی) کے زیر اہتمام سیٹلائٹ ریسیونگ اسٹیشن اور ریموٹ سینسنگ ایپلی کیشن کا تربیتی کورس شروع کیا گیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر پاکستانی طلباء اور نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے بیجنگ میں آن سائٹ اور پاکستان میں آن لائن ہے۔ یہ پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون اور تحقیق کا حصہ ہے۔ سی پی جے آر سی کے مطابق یہ ٹریننگ پاکستانی اسکالرز کو یہ جاننے میں مدد دے گی کہ چین میں سیٹلائٹ ریسونگ اسٹیشن کیسے تیار کیے گئے ہیں ، ڈیٹا اور متعلقہ خدمات کا اشتراک کیسے کریں،آبی وسائل میں ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کریں ، ٹڈی دل کی روک تھام ، قدرتی خطرات میں کمی و روک تھام اور قدرتی و ثقافتی ورثے کا تحفظ کیسے کیا جائے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






