Home Latest News Urdu گلگت بلتستان میں اقتصادی ترقی کےمواقع پیدا کرنے کے لیے سی پیک منصوبے نہایت اہمیت کے حامل،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان۔
Latest News Urdu - October 30, 2021

گلگت بلتستان میں اقتصادی ترقی کےمواقع پیدا کرنے کے لیے سی پیک منصوبے نہایت اہمیت کے حامل،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان۔

.

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید خان نے “سی پیک کے تحت تجارت، زراعت اور سیاحت کو فروغ دینے میں پارلیمنٹ کے کردار پر علاقائی مکالمہ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت منصوبے بروقت مکمل ہوں گے اور اس سے مقامی لوگوں کے لیے معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رائیکوٹ تھاکوٹ بائی پاس اور گلگت چترال شندور ایکسپریس وے کے منصوبے لوگوں کے لیے ترقی اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں ہموار کریں گے جبکہ توانائی جیسے دیگر منصوبے لوگوں کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے میں سرگرمیاں بحال کرنے کے منصوبے جاری ہیں۔ اس موقع پر سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شیر علی ارباب بھی موجود تھے انہوں نے اس موقع پرکہا کہ کمیٹی نے سی پیک سے متعلق مسائل کے حل اور لوگوں کی مدد کے لیے گلگت کا رخ کیا ہے۔

Comments Off on گلگت بلتستان میں اقتصادی ترقی کےمواقع پیدا کرنے کے لیے سی پیک منصوبے نہایت اہمیت کے حامل،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…