Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی۔
Latest News Urdu - November 21, 2021

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

.

ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ چینی سرمایہ کاروں کے لیے سڑکوں کے رابطے اور یوٹیلیٹی کی فراہمی سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان ترجیحی بنیادوں پر چینی تجارت کی حمایت کرے گا اور پاکستان خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) میں چینی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ اس موقع پروزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سیرامکس اور آئی ٹی کے شعبوں میں کام شروع کرنے کے خواہاں ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔