سی پیک کے تحت ایم ایل ون بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو کاایک اہم اسٹریٹجک منصوبہ ہے۔
.
سی پیک کا مین لائن ون بی آر آئی کا ایک اہم فلیگ شپ منصوبہ ہےاور یہ ملک کے پرانے ریلوے انفراسٹرکچر کی از سر نو تعمیر کے ذریعے سے اسےجدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنائے گا۔ اس منصوبے کو 2017ء میں سی پیک کی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) نے ایک اہم “اسٹریٹجک پروجیکٹ” قرار دیا تھااور یہ دونوں ممالک کی قیادت اور پالیسی سازوں کے درمیان اعلیٰ سطحی اتفاق رائے کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایل ون تقریباً 1,872 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اسے 6.8 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔نیز اسے طورخم بارڈر تک توسیع دینے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …