امریکا چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے میں مصروفِ عمل ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید
.
سینٹر فار اسلام اینڈ گلوبل افیئرز (سی آئی جی اے) میں ایک کانفرنس کے دوران سینیٹ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات مثالی تعلقات ہیں جو علاقائی تبدیلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ امریکہ چین کو اسی طرح نشانہ بنا رہا ہے جس طرح اس نے سوویت یونین کو نشانہ بنایا تھا لیکن وہ اس کی طاقت کو کم نہیں کر سکے گا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کسی کے خلاف عزائم پر مبنی نہیں ہیں۔جبکہ پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ اچھےتعلقات اور ان کے ساتھ بہتر روابط کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک نے اپنی تعمیر وترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چین نے سی پیک میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔