سی پیک انڈسٹریل بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا
۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ(بی اوآئی) اور حکومت پنجاب 21 دسمبر 2021 کو لاہور پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں”سی پیک انڈسٹریل بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس”کا انعقاد کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مہمان خصوصی ہوں گےجبکہ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور،پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق اور پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس بی او آئی کی طرف سے شروع کی گئی ملک گیر تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔