چین پاکستان کے ساتھ سرحد پار ای کامرس اور ڈیجیٹل تجارت کو بڑھائے گا۔
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے جے ڈی ڈاٹ کام پر پاکستان پویلین کے آغاز کا خیرمقدم کیا جو چینی آن لائن مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول اور بااثر ای کامرس پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ان کا اس ضمن میں کہنا ہےکہ چین تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ سرحدی ای کامرس اور ڈیجیٹل تجارت پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ پویلین کا افتتاح چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کیا۔ یہ اقدام دونوں آئرن برادرز کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






