گوادر پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق۔
.
سی پیک کے تحت گوادر پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا چھٹا اجلاس آن لائن منعقد ہوا۔ پاکستان کی طرف سے افتتاحی کلمات وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کےگروپ لیڈر برائے پبلک افیئرز کوآرڈینیشن گروپ ینگ ژیانگ نے ادا کیے۔اس اجلاس میں گوادر میں کام کرنے والے سرکردہ چینی کاروباری اداروں نے شرکت کی جنہوں نے گوادر میں سی پیک کے مختلف منصوبوں پر پریزنٹیشنز دیں۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے منصوبوں پر کام کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا اور سی پیک تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …