وزیراعظم عمران خان نے پاک چائینہ بزنس انوسٹمنٹ فورم کا افتتاح کر دیا، برآمدات کو معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل قرار دیا۔
.
وزیراعظم عمران خان نے پاک چین بزنس انوسٹمنٹ فورم کا افتتاح کر دیا ہے جس کا مقصد معلومات کے تبادلے کو بڑھانا اور کاروباری اداروں کے درمیان رابطے کو فروغ دینا ہے۔ یہ فورم بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان اور آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ برآمدات معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں اور حکومت صنعت کاری کی مدد سے اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ صنعت کاری کی پالیسی وضع کرنے میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سٹیلائیٹ اور ٹیلی کمیو…