اے پی سی ای اے اور پی سی آئی کی تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کا اعلان کر دیا۔
.
پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ‘اے پی سی ای اے پائیدار ترقیاتی رپورٹ 2021’ کے عنوان سے ایک رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران سی پیک کی پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے فروری میں چین کا دورہ کریں گے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خان نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے ریڈ ٹیپ کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔سینیٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیدنے اس موقع پر کہا کہ اے پی سی ای اے کی رپورٹ چین اور سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کرے گی۔