سی پیک کے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو بجلی اور گیس کی فراہمی۔
.
سی پیک کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 132کے وی گرڈ سٹیشن اور گیس سپلائی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملکی صنعتوں کی ترقی کے لیے نئے گرڈز ضروری ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعت کی ترقی اور فروغ سے بے روزگاری پر قابو پایا جائے گا۔ انہوں نے صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے کردار کو سراہا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






