کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے لیے سی پیک پر مبنی مرکزی ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق آج منعقد ہونے والی کابینہ کمیٹی برائے سی پیک میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین سے قبل سی پیک پر مبنی مرکزی ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کریں گے۔اس اجلاس کو وزیر اعظم کے دورہ سے قبل نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان3 سے 5 فروری 2022 تک چین کا دورہ متوقع ہے۔جس میں وہ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کو گوادر فری زون کی سرمایہ کاری کی مواقعوں کے جائزے پر بریفنگ دے گا جبکہ اس میں سی پیک بزنس اینڈ انڈسٹریل کوآپریشن ٹاور کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






