Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ۔
Latest News Urdu - January 29, 2022

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ۔

.

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کا آئندہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید تقویت دے گا اور مشترکہ طور پر چین پاکستان کمیونٹی کے روشن مستقبل کی تعمیر کے مقصد کو مزید آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقات کریں گے اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کووڈ-19 سے قطع نظر گزشتہ دو سال میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ جے سی سی کا گزشتہ اجلاس نہایت نتیجہ خیز رہا ہے۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ۔

Check Also

نائب وزیر اعظم کی بشکیک میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال۔