Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط
Latest News Urdu - February 4, 2022

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط

.

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئےہیں۔ وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ محمد اظفر احسن اور چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این آر ڈی سی) ہی لائفنگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ واضح رہے سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیاہے جو بنیادی طور پر خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی اور صنعت کاری پر مشتمل ہے۔ اس جامع فریم ورک معاہدے کو ضرورت کت تحت تیار کیا گیا ہے ۔ اس طرح کے معاہدوں پر توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے ارلی ہارویسٹ سی پیک منصوبوں کے لیے بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی مسلسل کوششوں سے، دونوں فریق 2020 میں موجودہ ایم او یو کو ایک فریم ورک ایگریمنٹ میں تبدیل کرنے پر اتفاق رائے کیا تھا۔جسے نومبر 2020 میں سی پیک فیز ٹو کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیا گیا ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔