پاک چین مشترکہ بیان: مضبوط تزویراتی شراکت داری کا مظہر۔
.
ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزیٹنگ پروفیسر چینگ ژی ژونگ لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے چین کے چار روزہ دورے کے اختتام پر پاکستان اور چین کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کو نہایت اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس نے چین اور پاکستان کی سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کی مزید ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔ مزید برآں، دونوں اطراف نے سی پیک کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں، مشترکہ بیان میں دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی تکمیل اور مارکیٹ کے انضمام پر بھی زور دیاہے۔