سنکیانگ کی صورتحال مغربی تحفظات سے بالکل مختلف ہے،وزیراعظم عمران خان
.
چائنا انسٹیٹیوٹ آف فوڈان یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایرک لی کو دیئے گئےانٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے دیگر ممالک کو سی پیک منصوبے میں شمولیت اور سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح جیو اکنامکس اور معیشت کی بہتری پر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک اور گوادر پراجیکٹ کو اپنی جیو اکنامکس کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے چینی صوبے سنکیانگ کی صورتحال پر مغربی تحفظات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین میں پاکستانی سفیر نے علاقے کا دورہ کیا اور ان کی”سنکیانگ میں بے مثال ترقی” کے عنوان سے مرتب کردہ رپورٹ میں مغربی میڈیا پر آنے والی خبروں سے صورتحال بالکل مختلف ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان کی ترجیح پاکستانی عوام ہیں اور چینی تجربات سے استفادہ حاصل کریتے ہوئے لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔