پاکستانی سفیر بحرین کے سرمایہ کاروں کو سی پیک کےتوانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کے خواہاں۔
.
بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد ایوب نے کہا ہے کہ بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے طویل المدتی منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جو دونوں ممالک اور عوام کے لیے وِن-وِن صورتحال پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی پیک نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو خاص طور پر توانائی کے شعبے میں بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا جیو اسٹریٹجک محل وقوع اسے علاقائی اقتصادی مرکز اور توانائی کی راہداری بناتا ہے۔ اسی طرح بحرین کا مقام اسے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے ایک مثالی گیٹ وے بناتا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






