Home Latest News Urdu چین پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ۔
Latest News Urdu - February 17, 2022

چین پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ۔

.

پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین سبز ترقی، صحت اور ڈیجیٹل اکانومی کی راہداری کی تعمیر کے لیے چینی کاروباری اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا جبکہ پاکستانی زرعی مصنوعات کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ چین پاکستان فری ٹریڈ پروٹوکول کو مکمل بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کی قیادت نے اہم امور پر گفت و شنید کی ہے اورسی پیک کو مزید مستحکم کرنے، سائنس، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

Comments Off on چین پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔