Home Latest News Urdu چین کی جانب سےسی پیک منصوبوں کو تحفظ فراہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہارِ تشکر۔
Latest News Urdu - March 10, 2022

چین کی جانب سےسی پیک منصوبوں کو تحفظ فراہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہارِ تشکر۔

.

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور پاکستان میں سی پیک منصوبوں کے لیے سازگارماحول اور سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات نیز علاقائی استحکام کے لیے کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں، باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک کی پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments Off on چین کی جانب سےسی پیک منصوبوں کو تحفظ فراہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہارِ تشکر۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…