Home Latest News Urdu پاکستانی قیادت کی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین تعلقات اور سی پیک کا سفر جاری رہے گا۔
Latest News Urdu - April 12, 2022

پاکستانی قیادت کی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین تعلقات اور سی پیک کا سفر جاری رہے گا۔

.

پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہےکہ چین پاکستان کے حوالے سے اپنے دوستانہ موقف پر قائم رہے گا اور ملک کی قیادت کی تبدیلی سے پاکستان کے ساتھ قائم غیر متزلزل تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کی تمام جماعتوں کے متحد رہنے اور ملک کے استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Comments Off on پاکستانی قیادت کی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین تعلقات اور سی پیک کا سفر جاری رہے گا۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…