Home Latest News Urdu پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کا خواہاں ہے،چیئرمین سینیٹ
Latest News Urdu - April 21, 2022

پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کا خواہاں ہے،چیئرمین سینیٹ

.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چینی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن پانگ چنکسو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کی۔اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سی پیک منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے اثر و اسوخ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ اہم معاملات پر بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے اور پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی جڑیں دونوں عوام کے دلوں میں گہری ہیں۔ چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور سی پیک کی پیشرفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ محترمہ پینگ چنکسو نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Comments Off on پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کا خواہاں ہے،چیئرمین سینیٹ

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…