راشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 11کمپنیاں صنعتی یونٹس قائم کر رہی ہیں۔
.
چینی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کے پی-بی او آئی ٹی کے سی ای او حسن داؤد بٹ نے بتایا ہےکہ راشکئی خصوصی اقتصادی زون میں گیارہ انٹرپرائزز صنعتی یونٹس قائم کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راشکئی ایس ای زی کی تعمیر و ترقی جس کا باقائدہ آغاز28 مئی 2021 سے ہوا ہے خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ سینچری سٹیل نامی ایک چینی ملکیتی کمپنی جو سٹیل آف دی آرٹ سٹیل مینوفیکچرنگ کرے گی اب زیر تعمیر صنعتی یونٹوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ 11 کاروباری اداروں کو ایس ای زی میں 42 ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے تاکہ 11.826 بلین روپے کی تخمینہ سرمایہ کاری اور 2500 ملازمتوں کے امکانات کے ساتھ صنعتی یونٹس کی تعمیر کی جا سکے۔مزید برآں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ خصوصی اقتصادی زون چھ سے سات سالوں کے دوران تین مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا۔ اسی طرح زون کی بجلی کی فراہمی کو بھی تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…