سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ٹرائل آپریشن کا آغاز کر دیا۔
.
سی پیک کے تحت پہلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے آزمائشی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جب اس کے چار میں سے دو یونٹس/ٹربائنز نے آزمائشی بنیادوں پر 360 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔اس منصوبے کا غیر آفیشل کمرشل آپریشن (چاروں یونٹوں سے بجلی کی پیداوار) 25 جون کو شروع ہو جائے گی۔ تیسرے اور چوتھے یونٹ اگلے چند دنوں میں اس کی پیروی کرتے ہوئے 30 جون کو وزیر اعظم کے افتتاح کے لیے راستہ ہموار کر دیں گے۔ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے ایک اہلکار کے مطابق تیسرا یونٹ اگلے دس دنوں میں کام شروع کر دے گا اور چوتھا یونٹ 15 جون تک فعال ہو جائے گا۔ 25 جون تک تمام یونٹ غیر آفیشل کمرشل آپریشن شروع کر دیں گے۔واضح رہے کہ کروٹ پراجیکٹ اگست میں مکمل ہونا تھا۔ تاہم، مختلف مراحل کی تیزی سے تکمیل کی وجہ سے پراجیکٹ کی ٹیم اسے شیڈول سے دو ماہ پہلے 30 جون تک مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔