Home Latest News Urdu چینی سرمایہ کار پاکستانی جوتوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ۔
Latest News Urdu - May 16, 2022

چینی سرمایہ کار پاکستانی جوتوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ۔

.

پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد حسین کے مطابق چین ابھرتی ہوئی صنعتوں جن میں جوتے، کپڑے اور کھلونوں کی صنعتیں شامل ہیں کو دوسرے ممالک میں منتقل کر رہا ہے اور پاکستان ان بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے چینی جوتوں کی درآمدات کا مجموعی حجم بڑھ رہا ہے۔ 2021 تک جوتے کی مصنوعات کی درآمدات کا حجم گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.1 فیصد بڑھ کر 6.126 ارب ڈالر ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان کی مزدوری کی لاگت چین میں لگ بھگ ایک چوتھائی ہے، جو چینی کمپنیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان 2025 تک چین کو برآمدات شروع کر دے گا۔

Comments Off on چینی سرمایہ کار پاکستانی جوتوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔