سی پیک پائیدار ترقی کے2030ایجنڈے کے حصول میں پاکستان کو مدد فراہم کر رہاہے۔
.
چینی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سی پیک نے پاکستان کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) 2030 کے ایجنڈے میں حصہ ڈال کر اہداف کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔سی ہیک سے پاکستان کو معاشی طور پر آگے بڑھنے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ اس میں پاکستان کو متعدد پائیدار ترقی کےاہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایجنڈے 2030 کے 17 پائیدار ترقی کے اہداف میں سے تین سی پیک کی تعمیر اور اسے آگے بڑھانے کے سفر سے جڑے ہوئے ہیں۔ مزید برآں،سی پیک پاکستان کے لئے ہر لحاظ سے ثمرات کا حامل ہے۔ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سی پیک سرمایہ کاری، ترقی، تجارتی امکانات، ملازمتیں پیدا کرنے اور سماجی خدمت کی جدت کے حوالے سے عملی اقدامات کے سلسلے کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔