Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے مکمل کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا
Latest News Urdu - July 1, 2022

سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے مکمل کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا

.

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنا تھری گورجز کارپوریشن (سی ٹی جی) نے کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے مکمل کمرشل آپریشن کا آغاز کیا ہے جو سی پیک کے تحت پن بجلی کی سرمایہ کاری کا پہلا منصوبہ ہے۔ پاور ہاؤس میں ایچ پی پی سی او ڈی کے آغاز کے لئے باقائدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منور اقبال نے پاکستانی حکومت کی جانب سے تقریب میں سی ٹی جی کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل کارپوریشن (سی ٹی جی آئی) کے چیئرمین وو شینگ لیانگ نے بھی خطاب کیا۔ ان کے مطابق کروٹ پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو 3.2 بلین کلو واٹ گھنٹے سستی، صاف بجلی ہر سال فراہم کرے گا تاکہ تقریباً 50 لاکھ مقامی صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ہر سال، یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 3.5 ٹن کمی کا موجب بھی بنے گا۔

Comments Off on سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے مکمل کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔