چینی اور پاکستانی حکام نے سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے کے حوالے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے سینئر حکام نے خانہ جنگی کے شکار ملک افغانسان میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو معاونت فراہم کرنے کے لیے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے یو ژیاؤونگ اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور بی آر آئی کے فلیگ شپ پراجیکٹ سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






