سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا موجب بن رہا ہے۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ملٹی بلین ڈالر سی پیک منصوبے سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بہتری آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک گہرے سمندر کی بندرگاہ، سڑک اور ریل نیٹ ورک، سولر فارمز، کوئلے کے کان اور فائبر آپٹک کیبل کے منصوبوں پر مشتمل ہے۔سی پیک کی مجموعی سرمایہ کاری حالیہ برسوں میں 46 بلین ڈالر سے بڑھ کر 62 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ معیشت پر کافی مثبت اثرات مرتب کرنے کے علاوہ سی پیک نے پاکستان کے کئی دیگر شعبوں پر بھی اہم اثرات مرتب کیے ہیں۔مزید برآں،اس کے سبب نہ صرف ترقی پزیر رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں مدد ملی ہے بلکہ دیہی علاقوں اور اس مضافات میں جائیدادوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔