چین اور پاکستان کا مشترکہ دشمنوں کے عزائم کو خاک میں کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
چین اور پاکستان نے اپنے مشترکہ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جو سی پیک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ چین کی وزارتِ عوامی سلامتی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گاؤ فے اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد طاہر رائے نے اسلام آباد میں ان امورپر تبادلہ خیال کیا۔ گاؤ فی نے ایک وفد کے ساتھ نیکٹا کے دفتر کا دورہ کیا اور محمد طاہر رائے نے گروپ کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اتھارٹی کے کردار کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ دونوں آئرن برادر ممالک دہشت گردی اور دیگر مشترکہ دشمنوں سے لڑنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔