Home Latest News Urdu وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے
Latest News Urdu - September 15, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے

.

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ (سی ایچ ایس) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند، ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر ایس سی او سی ایچ ایس میں شرکت کر رہے ہیں جو اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ ایس سی او تنظیموں کے سربراہان اور دیگر خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی بھی شرکت متوقع ہے۔

Comments Off on وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔