Home Latest News Urdu پاکستان کی جانب سے تاجکستان کوسی پیک کے تحت گوادر میں موجودمواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔
Latest News Urdu - September 16, 2022

پاکستان کی جانب سے تاجکستان کوسی پیک کے تحت گوادر میں موجودمواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔

.

پاکستان نے تاجکستان کو اپنی گرم پانی کی بندرگاہ کراچی اور گوادر تک رسائی کی پیشکش کی جو سی پیک کا حصہ ہے کیونکہ اس سے سرحد پار سے بجلی کی ترسیل کے منصوبے کو بحال کرنے کے عزم کو تقویت ملے گی۔ یہ بات سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔ شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر حکام اور سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

Comments Off on پاکستان کی جانب سے تاجکستان کوسی پیک کے تحت گوادر میں موجودمواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…