پاکستان غربت کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں چینی تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے، صدر ڈاکٹرعارف علوی۔
.
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں سی پیک پاکستان سرمایہ کاری کے لیے جنت کے عنوان سے منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان شراکت داری دونوں فریقوں کے فائدے کے عزم کے تحت ہر شعبے میں فروغ پارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روابط بڑھانے کے لیے تعمیر کیے جانے والے انفراسٹرکچر کے علاوہ اس میں توانائی کے اقدامات اور خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) بھی شامل ہیں۔ صدر علوی کے مطابق چین نے غربت میں کمی اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بڑھانے کے بارے میں جو کامیابی حاصل کی ہے اس سے پاکستان بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ صدر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستیں بھی سی پیک منصوبے میں بہت دلچسپی لے رہی ہیں کیونکہ گوادر پورٹ انہیں بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دے رہا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…