Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کی وزارت خارجہ کے درمیان پاک چین ترجمانوں کا آن لائن مکالمہ کے انعقاد کیا گیا
Latest News Urdu - October 11, 2022

پاکستان اور چین کی وزارت خارجہ کے درمیان پاک چین ترجمانوں کا آن لائن مکالمہ کے انعقاد کیا گیا

.

پاکستان اور چین کی وزارت خارجہ کے درمیان پاک چین ترجمانوں کا آن لائن مکالمہ کے انعقاد کیاگیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمداور ایڈیشنل سیکرٹری (یو این اینڈ ای ڈی) نے کی جبکہ چین کی طرف سے ترجمان ہوا چون ینگ، معاون وزیر خارجہ اور چین کی وزارت خارجہ میں محکمہ اطلاعات کی ڈائریکٹر جنرل نے قیادت کی۔ ترجمانوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آزمودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جن کو دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی پے در پے نسلوں نے پروان چڑھایا ہے۔بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کی بہترین صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی اور متعلقہ ترجمانوں کے دفاتر کے کام، میڈیا تعاون اور مستقبل میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments Off on پاکستان اور چین کی وزارت خارجہ کے درمیان پاک چین ترجمانوں کا آن لائن مکالمہ کے انعقاد کیا گیا

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔