Home Latest News Urdu وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا،احسن اقبال
Latest News Urdu - November 1, 2022

وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا،احسن اقبال

.

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں فریق ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان اور چین کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے بھی چین سے بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاک چین تعاون کا سنگ میل بن گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے نتائج دور رس ہوں گے۔

Comments Off on وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا،احسن اقبال

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔