Home Latest News Urdu پاکستان زرعی شعبے میں جدت کے لیے سی پیک مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے،ڈاکٹر لیاقت علی شاہ
Latest News Urdu - November 25, 2022

پاکستان زرعی شعبے میں جدت کے لیے سی پیک مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے،ڈاکٹر لیاقت علی شاہ

.

سی پیک اتھارٹی کے پالیسی ڈویژن کے سربراہ اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی شاہ کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان تعاون ملک کی زرعی صنعت کی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے سے پاکستان کے پاس چین کی بڑی زرعی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

Comments Off on پاکستان زرعی شعبے میں جدت کے لیے سی پیک مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے،ڈاکٹر لیاقت علی شاہ

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…