پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اہمیت کے حامل تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،وزیر مملکت برائے داخلہ
.
وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرجمان کانجو نے کہا ہے کہ سی پیک نے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورےخطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا اورپاکستان اور چین کے مابین گہرے تعلقات ہیں جووقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل پبلک سکیورٹی فورم کی پہلی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ نے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں چینی ماہرین اور شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…




