سی پیک کو بی آر آئی کے تحت اعلیٰ معیاری تعاون کی ایک بہترین مثال بنایا جائے گا،پینگ چنکسو
.
چین اور پاکستان مشترکہ طور پر سی پیک کو بہترین کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور اسے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا نمونہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چینی سفارت خانے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن پینگ چنکسو نے اسلام آباد میں”سی پیک ڈیفائننگ موومنٹ:پراسپیکٹس اینڈ چیلنجز”کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریق راہداری کے تحت منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کا بھرپور استعمال کریں گے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






