Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔
Opinion Editorials in Urdu - December 28, 2022

سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔

.

 

ایک اہم ماہر ڈاکٹر علاؤالدین کاکڑ لکھتے ہیں کہ سی پیک نے چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ چین اور پاکستان کے درمیان اب تک کے سب سے بڑے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اس معاہدے کے تحت چین کی پاکستان میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے ہے۔ پاکستان کی معیشت سی پیک کی بدولت بدل سکتی ہے اور اسے پائیدار خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ سی پیک کے 26 منصوبے اب تک مکمل ہو چکے ہیں، جن میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی بحالی رائیکوٹ سے اسلام آباد براستہ مانسہرہ، ملتان سکھر سیکشن، کراچی لاہور موٹروے اور شاہراہ قراقرم فیز ٹوشامل ہیں۔ اپنے مضمون میں علاؤالدین کاکڑ صاحب نے تذکرہ کیا ہے کہ توانائی سے متعلق منصوبوں، صنعتی زونزاور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اقدامات شروع کرکے جو پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہیں جبکہ چین علاقائی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہےاور پاکستان کو اندازہ لگانا چاہیے کہ وہ کس طرح سب کے فائدے کے لیے میگا پروجیکٹ کی کارکردگی کو بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ اپنے پی این ایس پی-2021 کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے،اس کے جیو اکنامک مقاصد کو پورا کرنے اور اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

 

Comments Off on سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔