سی پیک کے تحت ایم ایل ون اور کےسی آر پراجیکٹس کا آغاز مارچ میں ہوگا۔
.
بیجنگ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک کے دو بڑے منصوبوں مین لائن ون (ایم ایل ون) اور کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کا آغاز مارچ میں شروع ہو جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں فریقین گزشتہ سال اکتوبر میں چینی دارالحکومت میں طے پانے والے معاہدے کی پاسداری کریں گی۔ مزید برآں، پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے جو چینی امداد سے تعمیر کیا گیا ہے پہلے ہی نقل و حمل میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
Comments Off on سی پیک کے تحت ایم ایل ون اور کےسی آر پراجیکٹس کا آغاز مارچ میں ہوگا۔