وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 59ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سینئر چینی سفارتکار وانگ یی سے ملاقات
.
۔59ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران، خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے پاکستان کے سیکیورٹی اقدامات کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاک چین تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور چین کی پاکستان کے مستحکم اتحادی کی حیثیت کا اعادہ کیا۔ بلاول نے چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ایک اہم جز کے طور پر سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …