پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول
.
پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے، رقم چائنہ ڈویلپمنٹ بینک سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔ ذرائع سٹیٹ بینک کے مطابق چائنہ سے ملنے والے 70 کروڑ ڈالرز کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ چند روز قبل ہوا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کو رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہو گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …